تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 جون 2011
وقت اشاعت: 3:27

پاکپتن:ڈی ایچ کیواسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے زچہ وبچہ ہلاک

جنگ نیوز -
پاکپتن. . . . . . .. پاک پتن کیڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے زچہ و بچہ کی ہلاکت پر ورثاء نے شدید احتجاج کیا۔گاوٴں 68ڈی کے رہائشیوں نے الزام عائد کیاکہ وہ25سالہ طاہرہ کو زچگی کیلئے دوپہر کے وقت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال لائے۔جہاں ڈاکٹروں اورعملے نے8نو گھنٹے تک کوئی توجہ نہ دی۔خاتون کی حالت زیادہ خراب ہونے پر اسے ساڑھے نوبجے آپریشن تھیٹر لے جایا گیا لیکن اس وقت تک بچہ ماں کے پیٹ ہی میں دم توڑ چکا تھا،جبکہ کچھ دیر بعد طاہرہ بھی جان کی بازی ہار گئی،ورثاء نے ڈاکٹروں کی غفلت اور لاپرواہی کیخلاف شدید احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ ذمے دار ڈاکٹروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.