28 جون 2011
وقت اشاعت: 7:43
برازیل،عوام نے بے موسم کی برف باری کے مزے اٹھائے
جنگ نیوز -
ساوٴپالو…دنیامیں تیزی سے بدلتے موسمی حالات اور درجہ حرارت نے برازیل کے عوام کو بھی بے موسم کی برف باری کے مزے دلادئیے۔برازیل کے جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت صفر ہوگیاہے۔بے موسم کی برف باری اور سرد موسم کی لہر نے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑادی۔۔درخت، گاڑیوں اور سڑکوں پر برف نظر آرہی ہے۔مقامی لوگوں کے علاوہ سیاحوں نے ان خوب صورت مناظر کو کیمرے کی آنکھ میں قیدکرلیا۔کئی شہروں میں سخت سردی کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند کردئیے گئے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں مزید برف باری کی وجہ سے موسم اور سرد ہوجائیگا۔