28 جون 2011
وقت اشاعت: 7:43
پنجاب کے بالائی علاقوں میں آج مزیدبارشوں کا امکان
جنگ نیوز -
اسلام آباد…پاکستان کے بالائی علاقوں میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جبکہ پنجاب کے بالائی علاقوں میں آج مزیدبارشوں کا امکان ہے۔ کشمیر پنجاب خیبرپختونخوا میں آئندہ 3سے 4 روز تک مون سون بارشوں کا سلسلہ جارہ رہیگامحکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں سرگودھا، فیصل آباد، لاہور میں موسلادھار بارشیں متوقع ہے جبکہ جمعرات اور جمع کے روز کراچی میں بارش کا امکان ہے۔آئندہ24 گھنٹوں کیدوران کشمیر، گلگت بلتستان،بالائی پنجاب،خیبرپختونخوا میں کہیں کہیں آندھی ،تیزہوائیں چلنے کے کے علاوہ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کیدوران کشمیر، گلگت بلتستان،بالائی پنجاب اور بالائی خیبرپختونخوا میں کہیں کہیں بارش ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ بارش رہوالی میں 75 ملی میٹر ہوئی چکلالہ68،اسلام آباد59،اسلام آباد(سیدپور) میں 57،کوٹلی32،سرگودھا 30،مری28اور گڑھی دوپٹہ26، لاہور25،منگلا17،راولاکوٹ14،سیدوشریف،اسلام آباد(گولڑہ) 12، کاکول11، سیالکوٹ10، مظفرآباد9،منڈی بہاوالدین7،جہلم اور مالم جبہ میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔