تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 جون 2011
وقت اشاعت: 7:43

سپر ایٹ ٹی20کپ میں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے

جنگ نیوز -
فیصل آباد…فیصل بینک ٹی ٹوینٹی کپ کے سوپر ایٹ مرحلے میں آج بھی دو میچز کھیلیجائیں گے۔ پہلے میچ میں کراچی ڈالفنز کا مقابلہ فیصل آباو ولفز سے ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں راولپنڈی ریمز، ملتان ٹائیگرز کا سامنا کرے گی۔ پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر یہ میچ براہ راست نشر کرے گا فیصل بینک ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ کے سوپر ایٹ مرحلے میں تمام ٹیموں کی کارکردگی اپنے عروج پر دکھائی دے رہی ہے۔ آج بھی اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں گروپ بی کی چار ٹیمیں ایک دوسرے سے بازی لے جانے کی کوشش کریں گی۔ شام پانچ بجے شروع ہونے والے پہلے میچ میں کراچی ڈالفنز کا مقابلہ ہوم ٹیم فیصل آباوولفز سے ہوگا۔ دوسرے میچ میں راولپنڈی ریمز اور ملتان ٹائیگرز رات نو بجے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ گزشتہ روز کھیلے گئے میچز میں دفائی چیمپین لاہور لائنز اور سیالکوٹ اسٹیلینز نے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.