28 جون 2011
وقت اشاعت: 7:43
4617افراد کافلمی کرداروں کے روپ دھار نے کاعالمی ریکارڈ
جنگ نیوز -
برسلز…ہالی ووڈ کی نئی3Dاینے میٹڈ فلمTheSmurfsکی تشہیر کے لئے 4617افراد نے فلم کے مختلف کر داروں کا روپ دھار کر ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ ایک کا رٹون سیریز سے ما خوذ ، 29جولائی کو ریلیز ہو نے والی اس مقبول فلم کے کر داروں سے اپنے لگا ؤا ور پسندیدگی کا اظہار کر تے ہو ئے بچوں اور بڑوں نے اپنے جسم پر نیلا رنگ کر کے نیلا لباس اورسَر پر سفید ٹوپی پہن رکھی تھی۔ 20 ممالک جن میں جنوبی افریقہ ، امریکہ ،میکسیکو ،روس ،بیلجیم ،پانامہ اور دیگر ممالک شامل ہیں میں تقریباً4617 افراد نے The Smurfsکے کر داروں کا روپ دھارا ۔ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے ایک ساتھ دنیا کے مختلف ممالک میں The Smurfsکے کرداروں کے روپ والے ان افراد کی اس تشہیری کاوش کو سرہاتے ہو ئے انھیں عالمی ریکارڈ کے ٹائٹل سے بھی نوازا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل اس فلم کے رنگا رنگ پریمئیر کے لیے اسپین کے علاقے مالاگا کے Juzcarنامی گاؤں کے تما م گھروں کو بھی مکمل طور پر نیلے رنگ کا لبادہ اوڑھا یا گیا ہے۔