تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 جون 2011
وقت اشاعت: 8:16

بھٹو ریفرنس کیس ججز کے تعصب کے گرد گھوم رہا ہے، چیف جسٹس

جنگ نیوز -
اسلام آباد…چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ بھٹو ریفرنس کیس ججز کے تعصب اور جانبداری کے گرد گھوم رہا ہے ، اگر عدالت مطمئن ہوئی فیصلہ سنانے کی بجائے کیس واپس ٹرائیل کورٹ کو بجھوایا جائے گا۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کاگیارہ رکنی بنچ بھٹو ریفرنس کیس کی سماعت کر رہا ہے ، بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے بھٹو ریفرنس کیس دوبارہ کھولے جانے سے متلعق کینیڈا، آسٹریلیا اور برطانیہ کے کیسز کے حوالہ جات دیئے ،اس پر جسٹس جاوید اقبال کا کہنا تھاکہ آپ نے جو حوالے دیئے ان میں نئی شہادتیں آنے کے بعد مقدمات دوبارہ کھولے گئے، چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے کوئی نئی شہادتیں نہیں دیں، ثبوتوں کا جائزہ لینا ٹرائیل کورٹ کا کام ہے ، سپریم کورٹ ایپلیٹ کورٹ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.