28 جون 2011
وقت اشاعت: 8:16
انتخابات میں مبینہ دھاندلی ،ایم کیو ایم کی آزادکشمیر ہائیکورٹ میں رٹ
جنگ نیوز -
مظفرآباد…آزادکشمیر انتخابات کے سلسلے میں ایم کیوایم کی جانب سے مخصوص نشستوں پر انتخابی عمل روکنے کے لئے پٹیشن دائر کردی گئی ہے۔ایم کیوایم کی جانب سے مخصوص نشتوں پر انتخابی عمل روکنے کے لئے آج آزادکشمیر ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی گئی۔ایم کیو ایم کی رٹ باقاعدہ سماعت کے لیئے منظور کر لی گئی ہے ایم کیوایم کیپارلیمانی لیڈر طاہر کھوکھر نے رٹ داخل کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں امید ظاہر کی کہ ہائی کورٹ انہیں ریلیف فراہم کرے گی جبکہ ایم کیو ایم کے وکیل شرافت میرکا کہنا تھا کہ نو جولائی سے قبل ہائی کورٹ اس معاملے کا فیصلہ سنا دے گی۔