28 جون 2011
وقت اشاعت: 8:50
وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق کوقازقستان جانے سے روک دیا گیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد کو او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کیلئے جانے سے روک دیا گیا ہے۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سردار عتیق نے بتایا یہ جب وہ اجلاس میں شرکت کیلئے قازقستان روانگی کی غرض سے اسلام آباد ائرپورٹ پہنچے تو وزارت خارجہ کی جانب سے انکے ساتھیوں کو پیغام دیا گیا کہ آپ کو اب جانے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ کئی سالوں سے کشمیریوں کی نمائندگی کی غرض سے خاص طور پر کوئی نہ کوئی جاتا تھا تاہم یہ پہلی بار ہے کہ حکومت نے ایسا اقدام اٹھایا جس سے کشمیر کاز کیلئے منفی تاثر قائم ہوتا ہے۔