28 جون 2011
وقت اشاعت: 9:47
غذائی شعبے کے زیر گردش قرضوں کا حجم290ارب روپے ہوگیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…ملک میں غذائی شعبہ کے زیر گردش قرضوں کا حجم 290 ارب روپے ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایاکہ غذائی شعبہ میں حکومتی گارنٹی 90 ارب روپے کے قرضوں کے لیے ہے۔ ذرائع کے مطابق غذائی شعبہ میں 200 ارب روپے کے قرضے رہن رکھ کر جاری کیے گئے۔ ادھر وزارت خزانہ کے ترجمان رانا اسد امین نے جیو نیوز کو بتایا کہ وزارت خزانہ نے پیپکو کی تمام ادائیگیاں کردی ہیں اور اب پیپکو کوئی رقم واجب الادا نہیں۔ ان توانائی کے شعبہ میں زیر گردش قرضوں میں حکومت کی کوئی رقم واجب الادا نہیں اور اب آئل اور انرجی سیکٹر نے واجبات اپنے طور پر کلیئر کرکے سرکلر ڈیٹ کم کرنا ہے۔