28 جون 2011
وقت اشاعت: 10:20
دنیا کا مہنگا ترین شیونگ ریزر1لاکھ ڈالر میں فروخت کیلئے پیش
جنگ نیوز -
نیویارک…شیونگ کے لیے سستے ریزر کا استعمال عام بات ہے لیکن وہ کیا خاصیت ہوگی جوصرف ایک ریزر کی قیمت1لاکھ ڈالر تک پہنچادے گی؟ جی ہاں ایک مشہور امریکی کمپنی نے دنیا کی نایاب ترین دھات کو استعمال میں لاتے ہوئے دنیا کا مہنگا ترین ریزر تیار کیا ہے جس کی قیمت1لاکھ ڈالر متعین کی گئی ہے۔ Zafirro Iridiumنامی اس ریزر کی باڈی مکمل طور پر99اعشاریہ9فیصد خالص اریڈیم سے تیار کی گئی جس میں نیلم سے بنی دو بلیڈز لگائی گئی ہیں۔پلاٹینم اسکریوز والے اس ریزرکی بلیڈز انتہائی تیزدھار ہیں جو ناصرف ایک سال تک بہترین شیو فراہم کریں گی بلکہ ان بلیڈز کی دس کی گارنٹی بھی ہوگی جس کے تحت انہیں دوبارہ سروس کرواکر تیز کروایا جاسکے گا۔1لاکھ ڈالر مالیت کے اس مہنگی ترین ریزر کے صرف99نمونے تیار کیے جارہے ہیں جس پر انہیں خریدنے والے کا مخصوص مونوگرام اور سیریل نمبر کندہ جائیگا۔