تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 جون 2011
وقت اشاعت: 10:20

انگلش کاؤنٹی: شاہد آفریدی کی آل راؤنڈ کارکردگی

آج نیوز - پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت انگلش کاؤنٹی ہمپشائر نے سسیکس کو پینتیس رنز سے شکست دے کر فرینڈزلائف ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔ روزباؤل میں کھیلے گئے میچ میں ہمپشائر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آٹھ وکٹوں پر ایک سوچھبیس رنزاسکورکئے۔ شاہد آفریدی نے اوپن کرتے ہوئے سترہ گیندوں پردوچوکوں اوردوچھکوں کی مدد سے انتیس رنزکی جارحانہ اننگزکھیلی۔ ہدف کے تعاقب میں سسیکس کی پوزیشن کافی مضبوط تھی اوراس نے ایک وکٹ پرباون رنزبنالئے تھے لیکن سسیکس کے بیٹسمین شاہد آفریدی اورپاکستانی نژادجنوبی افریقی اسپنرعمران طاہرکی بالنگ کے سامنے بے بس نظرآئے اور پوری ٹیم اٹھارہ اوورزمیں صرف اکیانوے رنزپرڈھیرہوگئی۔ آفریدی نے دس رنز دیکرتین وکٹیں حاصل کیں۔ اس کامیابی کی بدولت ہمپشائرکی ٹیم ساؤتھ گروپ میں چودہ پوائنٹس کیساتھ ٹاپ پوزیشن پرآگئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.