تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 جون 2011
وقت اشاعت: 10:15

پنجاب اسمبلی میں نعرے بازی،ایوان مچھلی بازار بن گیا

اے آر وائی - لاہور: پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان الزامات کا تبادلہ ہوا اور ایوان مچھلی بازار بن گیا۔ دونوںجماعتوں کے ارکان نے ایک دوسرے کے رہنماؤں کے خلاف نعرے بازی کی ۔



پنجاب اسمبلی کا اجلاس اسپیکر رانا محمد اقبال خان کی زیرصدرات شروع ہوا۔ اجلاس کے ایجنڈے پر ضمنی بجٹ کے مطالبات زر کی منظوری تھی مگر ایوان میں آزاد کشمیر کے انتخابات میں دو بڑی جماعتوں کے درمیان ہونے والی کشیدگی ہاوی رہی۔ قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے پوائنٹ آف آرڈر پر کہا کہ پیپلز پارٹی کی کامیابی عوام کے اعتماد کا اظہار ہے۔ مسلم لیگ (ن) کو عوام نے مسترد کر دیا ہے اور ان کی سیاست میں اب اندھیرا ہی اندھیرا ہے۔ ان کا کہناتھا کہ پنجاب میں بھی آئندہ انتخبات میں اسی طرح کا نتیجہ آئے گا۔



راجہ ریاض نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے اراکین کی اوقات یہی رہ گئی ہے کہ وزیراعلی کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر توقیر شاہ کی اجازت کے بغیر وہ ایوان سے باہر نہیں جاسکتے۔ راجہ ریاض کی تقریر کے دوران مسلم لیگ (ن) کے اراکین نے باربار مداخلت جاری رکھی جس پر پیپلز پارٹی کے اراکین نے بھی نعرے بازی شروع کردی اس کی وجہ سے کانوں پڑی آواز سنائی نہ دیتی تھی ایوان مچھلی بازار بن گیا اور اسپیکر کو ہیڈ فون لگا کر کاروائی جاری رکھنا پڑی۔



پنجاب حکومت کی طرف سے جواب دیتے ہوئے وزیر خوراک چوہدری عبدالغفور نے کہا کہ وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے انتخبات میں جعلی ووٹ بنوا کر دھاندلی کا ڈرامہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.