تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 جون 2011
وقت اشاعت: 10:3

انڈر 18 ایشیا کپ میں اپ سیٹ شکست ہوئی، باجوہ

آج نیوز - پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ نے انڈر ایٹین ایشیاء کپ کے سیمی فائنل میں کوریا کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کو اپ سیٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ میں تبدیلی کے بجائے اضافہ ممکن ہے۔ سنگاپور سے وطن واپسی پر لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ جونئیر ایشیا کپ میں اعزاز کے دفاع میں ناکامی پر مایوس ہونے کی ضرورت نہیں، وہ پرامید ہیں کہ قومی ٹیم اپنے اہداف حاصل کرے گی اور انڈر ٹوئنٹی ون کوالیفائنگ راوٴنڈ میں کامیابی سمیٹے گی۔ سیکرٹری نے کہا کہ اس شکست پر مینجمنٹ میں تبدیلی نہیں کریں گے کیونکہ انہیں کوالیفائنگ راوٴنڈ تک ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی ماہر کی مینجمنٹ میں نئی تقرری کی جا سکتی ہے۔ آصف باجوہ نے کہا کہ تمام نوجوان کھلاڑی ٹیلنٹڈ ہیں، تجربہ ملنے کے ساتھ ان کی کارکردگی میں نکھار آئے گا اور یہ سینئر ٹیم کی طرح قوم کو اچھے نتائج دیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.