28 جون 2011
وقت اشاعت: 9:58
چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان، ہالینڈ آج مدمقابل
آج نیوز - چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ آج میزبان ہالینڈ کیخلاف کھیلے گا۔ ایمسٹرڈیم میں شروع ہونیوالے ایونٹ میں پاکستان اورہالینڈ کے علاوہ جرمنی اورانگلینڈ کی ٹیمیں بھی حصہ لے رہی ہیں۔ قومی ہاکی ٹیم اپنا پہلا میچ آج میزبان ملک کیخلاف کھیلے گی۔ گرین شرٹس انتیس جون کو انگلینڈ اور یکم جولائی کو جرمنی سے مقابلہ کریں گے۔ قومی ٹیم اس سے قبل آئرلینڈ میں ہونیوالا چارملکی ہاکی ٹورنامنٹ جیت چکی ہے۔ ٹیم منیجرخواجہ جنید کے مطابق تمام پلیئرزمکمل فٹ اوربھرپورفارم میں ہیں اوریورپ کے موسم میں اچھی طرح ایڈجسٹ ہوچکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کارکردگی کے تسلسل کوبرقراررکھتے ہوئے ہالینڈ میں ہونیوالا چارملکی ٹورنامنٹ بھی جیتنے کی کوشش کریں گے۔