28 جون 2011
وقت اشاعت: 9:48
وزیر اعظم آزاد کشمیر کو قازقستان جانے سے روک دیا گیا
اے آر وائی - اسلام آباد: وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق کو اسلام آباد ائیر پورٹ پر قازقستان جانے سے روک دیا گیا ۔ سردار عتیق او آئی سی کانفرنس میں شرکت کت لئے قازقستان جارہے تھے ۔
سردارعتیق نے اے آر وائی سے بات کرتے ہوئے اپنے روکے جانے کی تصدیق کی۔ انھوں نے کہا کہ انتظامیہ نے بتایا که میرے او آئی سی میں جانے کی ضرورت نہیں ہے ۔