تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 جون 2011
وقت اشاعت: 9:47

سرفراز قتل کیس: جج کی عدم موجودگی کے باعث سماعت ملتوی

آج نیوز - کراچی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جج کی عدم موجودگی کے باعث سرفراز شاہ قتل کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔ سرفراز شاہ قتل کیس میں دو ملزمان شاہد ظفر اور محمد افضل کی جانب سے ایڈووکیٹ شوکت حیات نے اپنے وکالت نامے جمع کروائے۔ شوکت حیات ایڈوکیٹ ملزمان کی جانب سے کل عدالت میں پیش ہوں گے۔ گزشتہ سماعت میں عدالت نے سرفراز قتل کیس کے چار ملزموں کے لئے سابق سیشن جج عبدالمتین کو وکیل مقرر کیا تھا۔ تاہم کیس کی سماعت جج بشیر کھوسو کی عدم موجودگی کے باعث کل تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.