تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 جون 2011
وقت اشاعت: 10:20

یش راج نے نئی فلم میں شاہ رخ کیساتھ کترینہ اور انوشکا کو کاسٹ کر لیا

جنگ نیوز -
ممبئی… با لی وڈ کے نا مور پروڈیوسر اور ہدایت کاریش راج چو پڑانے اپنی نئی فلم میں شاہ رخ خان کے مدِ مقابل کترینہ کیف اور انوشکا شر ما کو کا سٹ کر لیا ہے۔ اس فلم کے ذریعے کترینہ کیف کی دیرینہ خواہش پوری ہو نے والی ہے اور وہ پہلی مرتبہ بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔اس فلم میں شاہ رخ کے مدِ مقابل دوسری ہیروئن انوشکا شر ما ہیں جو یش راج بینر تلے بننے والی فلم "رب نے بنا دی جو ڑی" میں بھی شاہ رخ کی ہیروئن رہ چکی ہیں جو ان کے کیرئیر کی پہلی فلم تھی۔ یش راج اس فلم کی ہدایت کاری کے فرائض خود ہی نبھائیں گے جنھوں نے 7سال قبل آخری مرتبہ سپر ہٹ فلم ویر زارا کی ڈائیریکشن دی تھی جس کی لازوال کہانی آج بھی مداحوں کے ذہنوں میں نقش ہیں ۔یش راج نے فی الحال اس رومینٹک فلم کا ٹائٹل نہیں رکھا تاہم فلم کی مر کزی کاسٹ کو حتمی شکل دے کر شاہ رخ خان ، کترینہ کیف اور انوشکا شر ما کے ناموں کا اعلا ن ضرور کر دیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.