28 جون 2011
وقت اشاعت: 10:42
ایمسٹر ڈیم ،پاکستان آج میزبان ہالینڈ کے خلاف میچ کھیلے گا
جنگ نیوز -
ایمسٹر ڈیم …پاکستان ہاکی ٹیم چار ملکی ٹورنامنٹ میں آج میزبان ہالینڈ کے خلاف میچ کھیلے گی۔ ایمسٹر ڈیم میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں آج پاکستان اپنا پہلا میچ میزبان ہالینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے دس بجے شروع ہوگا۔پاکستان کے کپتان محمد عمران کا کہنا ہے کہ کھلاڑی یورپ کے موسم سے ہم آہنگ ہوچکے ہیں، ہے اور میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لئے پر عزم ہیں۔ ٹورنامنٹ میں جرمنی اورانگلینڈ کی ٹیمیں بھی شریک ہیں۔