تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 جون 2011
وقت اشاعت: 11:38

پشاور:گرمی کے سبب آشوب چشم کی وبا پھیلنے کا خدشہ

جنگ نیوز -
پشاور…پشاور کے دیہی علاقوں میں شدید گرمی کی باعث اشوب چشم کی وبا پھوٹنے کا اندیشہ پیدا ہو گیاہے محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق پشاور کے دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے باعث آشوب چشم پھیلنے کا اندیشہ ہے جس کے پیش نظراحتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ آشوب چشم دیگر وبائی امراض کی طرح ایک سے دوسرے شخص میں منتقل ہوتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق یہ گرم مرطوب موسم میں پھیلتا ہے جس کا دورانیہ کم از کم ایک ہفتے تک ہوتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.