تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 جون 2011
وقت اشاعت: 11:38

این آئی سی ایل فراڈ کیس: تین گواہ بیانات سے منحرف

اے آر وائی - لاہور: مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری مونس الہٰی کے خلاف این آئی سی ایل فراڈ کیس میں مزید تین گواہ اپنے بیانات سے منحرف ہوگئے۔ بینکنگ جرائم کورٹ نے این آئی سی ایل فراڈ کیس کی سماعت کے موقع پر مقدمے کے تینوں گواہ حافظ جنید، معروف الرحمن اور صفدر علی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔



تینوں گواہوں نے عدالت کے روبرو بیان دیا کہ ان سے منسوب بیانات ایف آئی اے نے جعلی سازی سے تیار کئے ہیں۔ عدالت نے تینوں گواہوں کے بیانات کے بعد جعلی اکاؤنٹ کھلوانے والے عادل منظور اور خادم رسول کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ جبکہ عدالت نے چودھری مونس الہٰی کے ملازم محمد کامران کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.