تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 جون 2011
وقت اشاعت: 11:32

وفاقی کابینہ: مزید 7 وزارتیں صوبوں کو منتقل کرنے کی منظوری

آج نیوز - وفاقی کابینہ نے مزید سات وزارتوں کی صوبوں کو منتقلی کی منظوری دے دی۔ وزارتوں کی صوبوں کو منتقلی کے معاملے پر وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں ہوا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے وزیراعظم کو خط ارسال کیا تھا جس میں انہوں نے شکوہ کیا تھا کہ صوبوں کو محکموں کی منتقلی کے کام میں سستی برتی جا رہی ہے۔ جس پر وزیراعظم نے شہباز شریف کو وزارتوں اور اختیارات کی منتقلی کا تیسرا مرحلہ تیس جون سے پہلے مکمل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے آج وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کیا تھا۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں یکم جولائی دو ہزار گیارہ کو صوبائی خودمختاری کے طور پر منانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.