تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 جون 2011
وقت اشاعت: 11:24

لاہور: فلم سالا سوہرا تے جوائی کے فوٹو سیٹ کی تقریب رونمائی

آج نیوز - لاہور میں فلم ''سالا سوہرا تے جوائی'' کے فوٹو سیٹ کی تقریب رونمائی ہوئی۔ ہدایتکار رشید ڈوگر کی آئندہ جمعہ کے روز نمائش کے لئے پیش کی جانے والی فلم ''سالا سوہرا تے جوائی'' کے فوٹو سیٹ کی رونمائی کی تقریب ایبٹ روڈ کے سینما شبستان میں منعقد ہوئی۔ فوٹو سیٹ کی رونمائی ہدایتکار سید نور،اداکار معمر رانا اور اداکار ناصر چنیوٹی نے کی۔ ''سالا سوہرا تے جوائی'' مزاحیہ کہانی پر مبنی فلم ہے جس کی کاسٹ میں زیادہ تر تھیٹر کے فنکاروں نے پرفارم کیا ہے۔ اس فلم کے فلمساز ، عمران علی اور ساجد ہیں ، فلم کی کہانی واجد زبیری کی ہے اور موسیقار علی افضل ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں صائمہ،خوشبو،افتخار ٹھاکر،ناصر چنیوٹی، سردار کمال،ظفری خان،شاہد خان،نگار اور نئی دریافت دعا قریشی شامل ہیں۔ اگلے جمعہ کو نمائش کی لئے پیش کی جانے والی فلم کے فوٹو سیٹ کی رونمائی کی تقریب میں فلم ٹریڈ سے منسلک شخصیات اور تکنیک کاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.