تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 جون 2011
وقت اشاعت: 11:8

چھ آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے لائسنس معطل

آج نیوز - اوگرا نے چھ آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے لائسنس معطل کردئیے۔ وزارت پیٹرولیم ذرائع کے مطابق ملک میں جاری پیٹرول کے بحران میں چھ آئل مارکیٹنگ کمپنیز پیٹرولیم مصنوعات کا بیس دن کا اسٹاک برقرار رکھنے میں ناکام رہی ہیں۔ جس پر اوگرا نے ان کمپنیز کے لائسنسز معطل کر دئیے ہیں۔ اس صورتحال میں حکومت کو ہنگامی بنیاد پر دو لاکھ ٹن پیٹرول درآمد کرنا پڑا ، ذرائع کے مطابق ان او ایم سیز کو چھ ماہ میں اسٹوریج فیسیلٹیز قائم کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ تاہم یہ کمپنیاں ایسا کرنے میں ناکام رہیں، جس کی وجہ سے ملک بھر میں پیٹرول کی قلت پیدا ہوئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.