تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 جون 2011
وقت اشاعت: 11:1

رواں سال پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 60 فیصد اضافہ ہوا

آج نیوز - رواں مالی سال پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں انتیس سے ساٹھ فیصد اضافہ ہوا۔ رواں مالی سال مئی تک ریگولیٹڈ پیٹرولیم مصنوعات پیٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں حکومت نے اوسطا انتیس فیصد اضافہ کیا۔ جبکہ اس دوران بجلی کی پیداوار میں استعمال ہونے والے فرنیس آئل کی قیمت ساٹھ فیصد بڑھ گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سال دو ہزار گیارہ میں عرب ممالک اور مشرق وسطیٰ میں سیاسی کشیدگی اور پر تشدد صورتحال کی وجہ سے عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ عالمی مارکیٹ میں فرنیس آئل کی قیمت میں پینتالیس فیصد اضافہ ہوا۔ اس دوران ڈبلیو ٹی آئی برینٹ کروڈ کی قیمت بائیس فیصد بڑھ گئی۔ ساتھ ہی مقامی سطح پراستعمال ہونے والے عرب لائٹ کروڈ کی قیمت میں باون فیصد کا ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور اس کی اوسط قیمت چوبیس فیصد بڑھ کر اکانوے ڈالر پر پہنچ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی قیمتوں سے مقامی مارکیٹ کو محفوظ رکھنے کے لئے حکومت نے بیشتر اقدامات کئے جن میں پیٹرولیم لیوی میں کمی ، او ایم سیز کے مارجنز فکس کرنا اور وارفیج اور ایکسیڈینٹل چارجز کا خاتمہ ہیں۔ تاہم ان اقدامات کے باوجود رواں سال مئی تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اٹھائیس سے ساٹھ فیصد اضافہ ہوچکاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.