تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 جون 2011
وقت اشاعت: 10:52

گزشتہ 3 سال پاکستانی معیشت کیلئے بدترین ثابت ہوئے، سہیل

آج نیوز - ڈائریکٹر کراچی اسٹاک ایکسچینج محمد سہیل کا کہنا ہے کہ گزشتہ ساڑھے تین سال پاکستانی معیشت کیلئے بدترین دور ثابت ہوا۔ اس دوران کئی ملکوں نے معاشی استحکام کیلئے کامیابی سے یورو بانڈز لانچ کئے جبکہ کراچی اسٹاک ایکسچینج ان تین سالوں میں نو سال پیچھے چلی گئی ہے۔ آج نیوز کے پروگرام آج مارکیٹس میں بات کرتے ہوئے محمد سہیل نے کہا کہ موجودہ بورڈ کیپیٹل گین ٹیکس کے مخالف ہے کیونکہ یہ ایک سیاسی فیصلہ ہے جبکہ تاحال اس کی وصولی میں کافی پیچیدگیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میکنگ کیلئے کئی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ آپشن ٹریڈنگ کی منظوری دی جاچکی ہے اور توقع ہے کہ رواں سال دسمبر میں اسے شروع کردیا جائے گا۔ ڈلیورایبل فیوچرزمیں اگست کے سودوں سے پانچ لاکھ روپے کے ابتدائی ڈیپازٹ کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے۔ ایم ٹی ایس فنانسنگ میں کیش مارجن پچیس فیصد سے کم کرکے پندرہ فیصد کرنے اور انفرادی سرمایہ کاری کی اجازت کی تجویزبھی دی گئی ہے۔ محمد سہیل نے بتایا کہ یکم جولائی سے اسٹاک ایکسچینج کے پاس ممبران کے ڈیپازٹ پر منافع بھی ادا کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.