28 جون 2011
وقت اشاعت: 10:52
مولانا فضل الرحمان کا الطاف حسین کو فون
اے آر وائی - اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے ۔ ایک گھنٹہ جاری رہنے والی اس ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے ملک کی سیاسی صورتحال اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔
دونوں رہنماؤں نے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ملکی سلامتی کے لئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔