تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 جون 2011
وقت اشاعت: 12:11

بارشوں کے باوجودبجلی کا شارٹ فال5ہزارمیگاواٹ سے زیادہ

جنگ نیوز - ملک میں بجلی کی ڈیمانڈ بڑھنے اور متعدد پاور پلانٹس کی پیداوار میں کمی کی وجہ سے شارٹ فال 52 سو میگاواٹ تک چلا گیا ہے جس سے بد ترین غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عروج پر ہے۔ پیپکو ترجمان کے مطابق بجلی کی پیداوار 13051 اور ڈیمانڈ 18262 ہے جبکہ قلت کے باوجود کے ای ایس سی کو 750 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔پیپکو ترجمان کا کہنا ہے کہ مجموعی پیداوار میں ہائیڈل 4871 ، تھرمل 2015 اور آئی پی پیز 6007 میگاواٹ تناسب ہے۔شہروں میں آٹھ سے دس اور دیہات میں سولہ سولہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دو بھر کر رکھا ہے صارفین کا کہنا ہے کہ آئے روز کسی نہ کسی پاور پلانٹ کو بند کر نے کے بہانے لوڈشیڈنگ بڑھا دی جاتی ہے اس مسئلے کا مستقل حل جانے کب نکلے گا اس بارے میں ترجمان پیپکو کا کہنا ہے کہ گرمی میں ڈیمانڈ بڑھی ہے چند روز میں صورتحال بہتر ہو جائے گی۔

یہ متن رومن اردو میں پڑھیںYe Matan/Text Roman Urdu Mein Parhein
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.