28 جون 2011
وقت اشاعت: 12:5
وزیر اعظم کی سردار عتیق کو خصوصی طیارہ فراہم کرنے کی ہدایت
اے آر وائی - اسلام آباد : وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان کو قازقستان جانے کے لئے خصوصی طیارہ فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ہے .
وزیر اعظم گیلانی نے وزارت خارجہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ او آئی سی کشمیر رابطہ گروپ کے اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے سردار عتیق کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں اور قازقستان میں بھی تمام پروٹوکول کا خیال رکھاجائے ۔ اس سے قبل وزیر اعظٕم آزاد کشمیر سردار عتیق کو اسلام آباد ائیر پورٹ پر قازقستان جانے سے روک دیا گیا ۔
سردار عتیق او آئی سی کانفرنس میں شرکت کے لئے قازقستان جارہے تھے ۔ سردار عتیق نے اے آر وائی سے بات کرتے ہوئے اپنے روکے جانے کی تصدیق کی۔ سردار عتیق نے کہا کہ انتظامیہ نے آگاہ کیا ہے کہ انہیں او آئی سی کانفرنس میں جانے کی ضرورت نہیں ۔