تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 جون 2011
وقت اشاعت: 12:44

سندھ میں چینی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں چینی کی قیمت کو پر لگ گئے ، ایک ماہ کے دوران ریٹیل مارکیٹ میں چینی کے نرخ پانچ روپے فی کلو بڑھ گئے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق کراچی کی ریٹیل مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہول سیل قیمت بڑھنے کے بعد ہوا ہے جس کے بعد شہر میں چینی کی ریٹیل قیمت 70 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ دو روز کے دوران شہر میں چینی کی ہول سیل قیمت بھی ڈیڑھ روپے اضافے کے ساتھ 68 روپے 50 پیسے ہوگئی ہے جبکہ سندھ میں چینی کی ایکس مل قیمت بھی 68 روپے فی کلوتک پہنچ گئی ہے۔ذرائع کے مطابق صوبے میں رمضان کی آمد سے کئی ہفتوں پہلے ہی شروع ہوجانے والی اس تیزی کی وجہ مفاد پرست عناصر کی جانب سے چینی کی رسد پر سٹے بازی اور عوامی مسائل پر حکومت کی روائتی بے حسی نظر آتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.