تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 جون 2011
وقت اشاعت: 12:14

ایم کیو ایم کے صوبائی وزراء کے استعفی قائم مقام گورنرکو پیش

اے آر وائی - ایم کیو ایم کے چودہ صوبائی وزراء نے اپنے احتجاجی استعفی قائم مقام گورنر نثار کھوڑو کو پیش کر دئے ہیں ۔ ایم کیو ایم کے رہنما رضا ہارون کی سربراہی میں متحدہ کے چودہ صوبائی وزراء نے گورنر ہاؤس جا کر اپنے استعفی پیش کئے ۔



اس موقع پر قائم مقام گورنر نے ایم کیو ایم سے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا مشورہ دیا جس پر رضا ہارون اور دیگر وزراء نے واضح کیا کہ مستعفی ہونے کا فیصلہ مرکزی قیادت کا ہے جو اٹل ہے ۔ رضا ہارون نے مطالبہ کیا کہ ان کے استعفی جلد منظور کئے جائیں تا کہ حزب اختلاف کے سربراہ کے لئے ایم کیو ایم اپنا امیدوار نامزد کرے اور ایک فعال اپوزیشن کا کردار ادا کر سکیں ۔

یہ متن رومن اردو میں پڑھیںYe Matan/Text Roman Urdu Mein Parhein
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.