28 جون 2011
وقت اشاعت: 13:50
بھارت نے14پاکستانیوں کو رینجرز حکام کے حوالے کردیا
جنگ نیوز -
لاہور....بھارت سے رہائی پانیوالے 14 پاکستانیوں کو واہگہ بارڈر پررینجرزحکام کے حوالے کردیاگیاہے۔رہائی پانیوالوں میں دس ماہی گیر اورچار سویلین قیدی شامل ہیں۔پاکستانی ماہی گیروں کوسمندری حدود کی خلاف ورزی کے الزام میں بھارتی حکام نے پکڑاتھا۔سویلین قیدیوں کو جعلی کرنسی،سمگلنگ اور سرحد پارکرنے کے الزام میں حراست میں لیاگیاتھا۔پاکستانی قیدیوں نے آٹھ ماہ سے لے کرپانچ سال تک سزاپوری کرنے کے بعد رہائی پائی۔رہائی پانے الوں کے لواحقین بھی واہگہ بارڈرپر موجود تھے ان کاکہناتھاکہ اپنوں کی رہائی ان کیلئے سب سے بڑی خوشی ہے۔