28 جون 2011
وقت اشاعت: 13:50
سرفرازشاہ قتل کیس، عدالت کی سماعت کل تک ملتوی کردی
جنگ نیوز -
کراچی....کراچی کے بے نظیر بھٹو پارک میں رینجرز کے ہاتھوں سرفراز شاہ قتل کیس کے ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔ آج ملزمان پر فرد جرم عائد کی جانی تھی لیکن جج بشیر احمد کھوسو علالت کے باعث عدالت میں نہیں آئے جس پر سماعت کل تک ملتوی کرد گئی۔پچھلی سماعت میں عدالت نے وکیل کا بندوبست نہ کرنے والے ملزمان کے لئے سرکاری خرچ پر وکیل فراہم کردیا تھا۔ عدالت نے سابق سیشن جج اور عبدالمتین خان، جوپندرہ سال قبل خود بھی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج رہ چکے ہیں، کو چار ملزمان کیلئے سرکاری خرچ پر وکیل مقرریا تھا۔8جون 2011 کو رینجرز اہلکار نے ہجرت کالونی کے رہائشی سرفرازشاہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا ۔