28 جون 2011
وقت اشاعت: 13:50
کے ایس ای میں مندی، انڈیکس102پوائنٹس کمی کیساتھ12362پربند
جنگ نیوز -
کراچی....کراچی اسٹاک ایکس چینج میں رہی اور انڈیکس بارہ ہزار چار سو پوائنٹس کی سطح سے نیچے آگیا۔ متحدہ قومی مومنٹ کی جانب سے سندھ اور وفاقی حکومت سے علیحدگی کے اعلان کے بعد منگل کو کاروبار کا آغاز منفی ہوا اور یہ منفی رحجان تمام دن ہی جاری رہا۔ انرجی اور بینکنگ اسٹاکس میں فروخت کا رحجان مارکیٹ کو نیچے کی طرف لے گیا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس102 پوائنٹس کمی کے بعد بارہ ہزار362پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم 6 کروڑ ستر لاکھ شیئرز رہا۔ سب سیز یادہ کام ٹی آر جی پاکستان کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت پانچ پیسے کمی کے بعد2 روپے 55پیسے ہوگئی۔ دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس 190پوائنٹس کمی کے بعد گیارہ ہزار572 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق مندی کایہ تسلسل مزید ایک دو دن جاری رہ سکتا ہے۔