تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 جون 2011
وقت اشاعت: 13:50

ڈی جی خان:سینٹرل جیل سے عمر قید کاقیدی فرار،دواہلکار معطل

جنگ نیوز -
ڈی جیخان...ڈیرہ غازی خان سنٹرل جیل سے عمرقید کا قیدی فرار ہوگیا غفلت برتنے پر دو پولیس اہلکار معطل کردیئے گئے ۔جیل ذرائع کے مطابق فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ملزم غلام مرتضیٰ قتل کے مقدمے میں گزشتہ دس سال سے قید تھا غلام مرتضی عمرقید کا قیدی تھا جو آج ٹی ایم اے کی پانی کے ٹینکر میں بیٹھ کر جیل سے فرار ہوگیا جس پر جیل حکام نے ڈیوٹی پر مامور دو پولیس اہلکاروں کے خلاف معطل کرکے سول لائن پولیس لائن میں مقدمہ درج کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.