28 جون 2011
وقت اشاعت: 13:50
وفاقی کابینہ کا اجلاس،صوبوں کو7وزارتوں کومنتقل کرنے کی منظوری
جنگ نیوز -
اسلام آباد...وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں 7وفاقی وزارتوں کو صوبوں کو منتقل کرنے کی منظوری دے دی گئی،وزیراعظم گیلانی کا کہناہے کہ اٹھارویں آئینی ترمیم میں ڈیولوشن پلان کو 30 جون سے پہلے مکمل کرکے عوام سے کیاگیا ایک اور وعدہ پورا کردیاگیا جو حکومت کی بڑی کامیابی ہیوزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی وزراء اور عمل درآمد کمیشن کے سربراہ سنیٹر رضا ربانی اور رکن مستعفی وفاقی وزیر ڈاکٹر فاروق ستار نے بھی شرکت کی ،آج کے اجلاس کا ون پوائنٹ ایجنڈا تھا جس میں عملدرآمد کمیشن کی جانب سے تیسرے اور آخری مرحلے میں مزید 7 وفاقی وزارتوں کو صوبوں کو منتقلی کا عمل مکمل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔