تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 جون 2011
وقت اشاعت: 14:1

کرکٹ ورلڈ کپ2015میں14ٹیمیں شرکت کریں گی

جنگ نیوز -
ہانگ کانگ...آئی سی سی نے چیف ایگزیکٹوکمیٹی کی سفارش منظور کرتے ہوئے ورلڈکپ میں ایسوسی ایٹ ممبران کی ٹیموں کو شامل کرنے پراتفاق کر لیا ہے۔ہانگ کانگ میں جاری آئی سی سی کے اجلاس میں ایگزیکٹوبورڈ نے چیف ایگزیکٹوکمیٹی کی سفارش منظور کرتے ہوئے ورلڈکپ میں ایسوسی ایٹ ممبران کی ٹیموں کو شامل کرنے پراتفاق کیا۔ آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ میں ہونیوالے ورلڈکپ 2015میں چودہ ٹیمیں حصہ لیں گی،جس میں ٹیسٹ کھیلنے والے دس ممالک کے علاوہ چارایسوسی ایٹ ممالک کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔ورلڈکپ 2011کے بعدآئی سی سی نے آئندہ ورلڈکپ 10ٹیموں تک محدود کرنیکافیصلہ کیا تھا جسے بعض حلقوں نے تنقید کانشانہ بنایاتھا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.