تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 جون 2011
وقت اشاعت: 6:7

ملک میں گیس کا بحران نہیں، مینجمنٹ ایشو ہے ، چیئر مین اپٹما

جنگ نیوز -
لاہور…اپٹما کے چیئرمین گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ ملک میں گیس کا بحران نہیں مینجمنٹ ایشو ہے اگر اب بھی ٹیکسٹائل انڈسٹری کوگیس فراہم نہ کی گئی توڈیڑھ کروڑ سے زائد افراد کا روزگار متاثر ہو گا جس کی ذمہ دار صرف حکومت ہوگی۔اپٹما ہاوٴس میں پریس کانفرنس سے خطاب میں گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ پوراسال ٹیکسٹائل انڈسٹری ہفتے میں تین سے چار روز بند رہی اور انڈسٹری کے حصے کی گیس پاور ہاوٴسز اور کھاد سیکٹر کو دی جاتی رہی اس کے باوجود 12 ارب ڈالر ایکسپورٹ کا ہدف پورا کیا۔انہوں نے کہا کہ 30 جون کو پاور ہاؤسز کو گیس دینے کا معاہدہ ختم ہو جائے گا اس میں مزید توسیع نہ کی جائے اور اگرایسا ہوا تو عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا۔ گوہر اعجاز نے کہا کہ گیس پرہفتے میں سات روز انڈسٹری چلے تو بجلی بھی کم استعمال ہو گی اور روزگار متاثر نہیں ہو گا۔انھوں نے کہا کہ شرح سود 14 سے کم کر کے سنگل ڈیجٹ میں لایا جائے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.