تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 جون 2011
وقت اشاعت: 19:55

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نو افراد کی رہائی کا حکم دے دیا

اے آر وائی - اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے دہشت گردی کی متعدد وارداتوں کے شبہ میں گرفتار نو افراد کی رہائی کا حکم دے دیا ہے۔



ان افراد پر ڈنمارک سفارتخانہ اسلام آباد دھماکہ سمیت متعدد دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اقبال حمید الرحمن نے مقدمہ کی سماعت کی ۔



ملزمان کے وکیل جاوید اقبال نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد موجود نہیں ۔ چیف جسٹس نے ملزمان کی گرفتاری کے بارے میں وزارت داخلہ کے نوٹیفیکشن کو کالعدم قرار دے دیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.