تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 جون 2011
وقت اشاعت: 18:43

وزیراعظم گیلانی سے وزیرداخلہ رحمان ملک کی ملاقات

اے آر وائی - اسلام آباد: وزیراعظم سیدیوسف رضا گیلانی نے وزیرداخلہ رحمان ملک کوہدایت کی ہے کہ وہ ملک میں سکیورٹی کی صورتحال کی بہتری کیلئے صوبوں کے تعاون سے مربوط لائحہ عمل تشکیل دیں.



وزیراعظم نے رحمان ملک کو پی ایم سیکرٹریٹ میں ملاقات کے موقع پر ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ خفیہ معلومات کے تبادلے کو زیادہ موثر بنایا جائے۔



وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شدت پسندی سے نمٹنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار کو موثربنانا ضروری ہے۔ وزیرداخلہ نے وزیراعظم کوصوبوں کی مدد سےخفیہ معلومات کے تبادلے کوموثر بنانے سے متعلق اب تک کئے گئے اقدامات پربریفنگ دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.