29 جون 2011
وقت اشاعت: 6:7
ڈی جی خان :لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 18گھنٹے تک بڑھادیاگیا
جنگ نیوز -
ڈی جی خان…ڈیرہ غازی خان میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اٹھارہ گھنٹے تک بڑھادیاگیا ہے جس سے شدید گرمی میں شہریوں کو اذیت کا سامنا ہے میپکو حکام کے مطابق ڈی جی خان شہر میں سولہ گھنٹے اور دیہی علاقوں میں اٹھارہ گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ طویل لوڈشیڈنگ سے کاروبار زندگی بری طرح مفلوج ہوکررہ گئی کاروبار ٹھپ اور زندگی اجیرن بن گئی ہے ایک گھنٹہ فراہمی کے بعد چارگھنٹے کیلئے بجلی بند کردی جاتی ہے گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ لوڈشیڈنگ کے دورانیہ بھی بڑھادیا گیا ہے۔