29 جون 2011
وقت اشاعت: 6:7
ن لیگ اقتدار کے لالچ میں منفی سیاست کر رہی ہے،راجا ریاض
جنگ نیوز -
لاہور…اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی راجاریاض نے کہا ہے کہ ن لیگ اقتدار کے لالچ میں منفی سیاست کر رہی ہے ،کچھ لوگ پنجاب اسمبلی کا بھی خاتمہ چاہتے ہیں،لیکن ایسی کوششوں کو ناکام بنا دیں گے۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر الیکشن کے دوران شہبازشریف کی گڈگورننس ایک مرتبہ پھر دفن ہوگئی ہے،پنجاب پولیس لاہور کے صرف سات پولنگ اسٹیشنز پر کنٹرول رکھنے میں ناکام رہی ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ہماری اتحادی جماعت ہے، جمہوریت کی مضبوطی کیلئے اسے دوبارہ منانے کی کوشش کریں گے۔ایم کیوایم ناراض ہوتی ہے اور دوبارہ واپس بھی آجاتی ہے۔راجاریاض کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اقتدار کی ہوس میں اندھی ہو چکی ہے، آئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی پنجاب میں حکومت بنائے گی۔