تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 جون 2011
وقت اشاعت: 6:7

عالمی سطح پر کم ترین شرح سود سے ترقی پذیر ممالک میں مہنگائی بڑھنے کا خدشہ

جنگ نیوز -
کراچی …بینک آف انٹر نیشنل سیٹلمنٹ نے متنبہ کیا ہے کہ عالمی سطح پر کم ترین شرح سود کی وجہ سے ترقی پذیرممالک میں مہنگائی کی شرح بڑھنے کے علاوہ مالیاتی عدم استحکام پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ سال 2008 میں مالیاتی بحران کے آغاز پر ترقی یافتہ ممالک اپنے شرح سود کو صفر کے قریب لے آئے ہیں تاکہ معیشت کو دوبارہ بحال کیا جاسکے۔ انٹر نیشنل بینک آف سیٹلمنٹ نے اس فیصلے کو 2011 میں بھی برقرار رکھنے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ بینک آف انٹر نیشنل سیٹلمنٹ کی سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طویل عرصے تک کم ترین شرح سود کو برقرار رکھنے سے مالیاتی صنعت کیلئے بحران مزید شدید ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ وسائل ایسے شعبوں کا رخ کرسکتے ہیں جہاں ضرورت نہیں ہے اور بحران کا شکار ملکوں کیلئے بحالی مشکل ہوسکتی ہے۔ ایشیائی ملکوں میں غذائی اجناس مہنگی ہورہی ہیں، جس سے روز مرہ زندگی مہنگی ہوتی جارہی ہے، جس سے طویل مدت میں ان ملکوں کو ترقی کی شرح برقرار رکھنا مشکل ہوسکتا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.