تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 جون 2011
وقت اشاعت: 6:7

سندھ حکومت متحدہ کے بغیر بھی مدت پوری کرلے گی، غلام احمد بلور

جنگ نیوز -
اسلام آباد…اے این پی کے راہنما اور وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کا حکومت میں آنا جانا لگا رہتا ہے، امید ہے اس دفعہ بھی جلد واپسی ہوگی۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے غلام احمد بلور نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ایم کیو ایم کے بغیر بھی اپنی مدت پوری کر لے گی۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہزارہ صوبہ نہیں بن سکتا، ایک ڈویڑن سے صوبے نہیں بنا کرتے، اگر کوئی خوش فہمی کا شکار ہے تو ہوتا رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یکم جولائی کو صوبائی خود مختاری کا دن منایا جائے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.