29 جون 2011
وقت اشاعت: 6:7
فیفا ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ:پاکستانی ٹیم کل بنگلادیش سے کھیلے گی
جنگ نیوز -
ڈھاکا…ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے سلسلے میں پاکستان فٹ بال ٹیم کل بنگلا دیش کیخلاف میچ کھیلے گی۔ پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے درمیان ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پردو میچ کھیلے جائینگے۔پہلا میچ کل ڈھاکا کے بنگا باندھو اسٹیڈیم میں ہوگا۔ پہلا میچ کھیلنے کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں لاہور آئینگی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کامیچ3جولائی کوپنجاب اسٹیڈیم میں ہوگا۔