تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 جون 2011
وقت اشاعت: 6:7

ورلڈ کپ ٹی 20میں ٹیموں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ واپس

جنگ نیوز -
ہانگ کانگ…آئی سی سی نے ورلڈکپ ٹی ٹونٹی میں ٹیموں کی تعدادبڑھانے کا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے ایونٹ میں بارہ ٹیمیں برقرار رکھنے کافیصلہ کیا ہیجبکہ 2015 کے کرکٹ ورلڈکپ میں ایسوسی ایٹ ممالک کی ٹیموں کو نہ کھلانے کافیصلہ بھی واپس لے لیاگیاہے۔ہانگ کانگ میں آئی سی سی کے ایگزیکٹوبورڈ نے ورلڈٹی ٹونٹی میں سولہ ٹیموں کی شمولیت کافیصلہ تبدیل کرتے ہوئے بارہ ٹیموں والا فارمیٹ برقرار رکھنے کافیصلہ کیا ہے،جبکہ کرکٹ ورلڈکپ 2015میں ٹیسٹ کھیلنے والی دس ٹیموں کے علاوہ ایسوسی ایٹ ممالک کی چارٹیمیں حصہ لیں گی۔اس سے پہلے اکتوبردوہزاردس میں آئی سی سی نے فیصلہ کیا تھا کہ ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں سولہ ٹیموں کو کھلایا جائیگا،اورورلڈکپ 2015میں صرف ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ایگزیکٹوبورڈ نے فیصلہ کیا کہ 2019کے کرکٹ ورلڈکپ میں دس ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں ٹیسٹ کھیلنے والی آٹھ اوردو ٹیمیں کوالی فائرکے طورپرحصہ لیں گی۔ آئی سی سی ایگزیکٹوبورڈ نے ریفرل سسٹم کی بھی منظوری دیدی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.