تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 جون 2011
وقت اشاعت: 6:7

معطل سلیکٹر محمدالیاس پی سی بی ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے پیش

جنگ نیوز -
لاہور… قومی سلیکشن کمیٹی کے معطل رکن محمد الیاس پاکستان کرکٹ بورڈ کی دورکنی ڈسپلنری کے سامنے پیش ہو گئے۔ چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ سے رابطہ نہ ہونے وجہ سے فیصلہ نہ سنایا جا سکا۔میڈیا سے گفتگو کرنے اورٹی وی پروگرام میں شرکت کرنے کی وجہ سے پی سی بی نے محمد الیاس کومعطل کر دیا تھا۔ منگل کو ڈسپلنری کمیٹی نے خاموشی سے محمد الیاس کی سماعت کیلئے اجلاس بلا لیا جس میں محمد الیاس پیش ہو ئے۔ محمد الیاس کا کہنا ہے کہ کمیٹی کے سامنے اپنا موقف پیش کردیا ہے۔ جو بھی فیصلہ ہو گا وہ اس کے بعد کوئی تبصرہ کریں گے۔اعجاز بٹ ان کے بڑے اور محسن ہیں وہ ان کے خلاف کوئی بات نہیں کر سکتے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی ڈسپلنری کمیٹی نے معطل سلیکٹر محمد الیاس کی سماعت کیلئے خاموشی سے اجلاس رکھا، میڈیا ڈپارٹمنٹ کو بھی علم نہیں ہونے دیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.