تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 جون 2011
وقت اشاعت: 6:7

عامر خان کا آئی پی ایل کا حصہ بننے کی تردید

جنگ نیوز -
ممبئی …خبریں گرم ہیں کہ بھارتی اداکار عامر خان انڈین پریمئر لیگ میں ایک ٹیم کے مالک بننے جا رہے ہیں لیکن بالی ووڈ کے مسٹر پر فیکشنسٹ نے ان خبروں کی تردید کی ہے۔ عامر خان اورسابق انڈین کرکٹر سارو گنگولی کے بیچ بڑھتی دوستی کے پیش نظر ایسی خبریں تو سامنے آنی ہی تھیں کہ وہ خود کی آئی پی ایل ٹیم متعارف کروانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ تاہم عامر خان کا کہنا ہے کہ ان کی گیم کرکٹ نہیں بلکہ فلم ہے اور وہ اسی فیلڈ میں خوش ہیں۔ ان کے مطابق کرکٹ دیکھنے تک تو ٹھیک ہے لیکن وہ ایک کرکٹ ٹیم کے مالک بالکل نہیں بننا چاہتے۔ ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ چھوٹے پردے پر کام کرنے کا بھی فی الحال کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.