29 جون 2011
وقت اشاعت: 6:7
اوگرا نے پیٹرولیم ڈیلرز ایسو سی ایشن سے ہڑتال پر وضاحت طلب کر لی
جنگ نیوز -
اسلام آباد…اوگرا نے پیٹرولیم ڈیلرز ایسو سی ایشن سے 28 فروی کو کی جانے والی ہڑتال پر وضاحت طلب کر لی۔یہ بات اوگرا حکام نے جیو نیوز سے گفت گو میں کہی۔ انہوں نے بتایا کہ پیٹرولیم ڈیلرز ایسو سی ایشن کے چیرمین عبدالسمیع خان کو لکھے گئے خط میں ایسو سی ایشن سے پوچھا گیا ہے کہ کراچی سمیت سندھ میں یکم مارچ کو قیمت بڑھنے سے ایک دن پہلے ہڑتال کیوں کی گئی اور ہڑتال کے دن قیمت میں اضافہ بعد میں یا پہلے کیوں نہیں کیا گیا۔ خط میں ایسو سی ایشن سے کہا گیا ہے کہ قیمت میں اضافے سے ایک دن پہلے ہڑتال سے پیٹرول کی ہورڈنگ کی اطلاعات سامنے آئیں جو غیر قانونی عمل ہے اور اس سے عوام کو شدید اذیت پہنچی۔