تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 جون 2011
وقت اشاعت: 6:7

رواں مالی سال728 ارب روپے کا قرضہ اتارا گیا

جنگ نیوز -
اسلام آباد…رواں مالی سال 728 ارب روپے کا قرضہ اتارا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایاکہ رواں مالی سال قرضوں کی ادائیگیوں کیلئے29 ارب روپے اضافی خرچ کرنا پڑے۔ ذرائع کے مطابق رواں مالی سال شرح سود میں اضافے کی وجہ سے 29 ارب روپے اضافی دینا پڑے۔ رواں مالی سال قرضوں اور سود کی ادائیگی کے لیے 699 ارب روپے مختص تھے تاہم 728 ارب روپے دینا پڑے۔ ذرائع کے مطابق رواں مالی سال 654 ارب روپے مقامی بینکوں کے قرضے ادا کرنے پر خرچ کیے گئے۔ 74 ارب روپے کا غیر ملکی قرضہ اتارا گیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.