تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 جون 2011
وقت اشاعت: 6:7

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 1 روپیہ 80 پیسے فی لٹر تک کمی کا امکان

جنگ نیوز -
کراچی …یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 پیسے سے ایک روپیہ 80 پیسے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے۔ وزارت پٹرولیم ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 60 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 20پیسے فی لٹر کمی کاامکان ہے۔مٹی کا تیل 28پیسے اور ایچ او بی سی ایک روپے 80پیسے فی لٹر سستا ہونے کی توقع ہے۔ذرائع کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی فی لٹر قیمت میں 20سے25پیسے کمی متوقع ہے۔


صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.